Urdu
تازہ ترین کاروبار

جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کا اعلان

اسلام آباد: اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کا اعلان کردیا ۔

اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کی گئی ہے ۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا۔

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2390 روپے 44 پیسے کا تھا ۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022کیلئے ہے۔

Related posts

پشاور:چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Hassam alam

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان پر گفتگو

Rauf ansari

بے نظیر بھٹو کی شہادت سےجمہوریت کو نقصان ہوا، شہبازشریف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment