Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان پہنچ گئی

کراچی: جانوروں میں لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسین ترکی سے 11لاکھ خوراکیں کراچی پہنچ گئیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے عملے نے ویکسین وصول کرلی۔ جبکہ 29 لاکھ مزید خوراکیں بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق کل سے صوبے بھر میں ویکسین کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ پیر کے روز سے لمپی اسکن سے بچاؤ کی ویکسین صوبے بھر میں جانوروں میں لگائی جائے گی۔ اس مہم میں ایک ہزار ملازمین حصہ لیں گے۔

محمکہ لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ابتک 32 ہزار سے زائد جانور لمپی اسکن کا شکار ہوئے ہیں۔

Related posts

فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، 3 کھرب سے زائد کا بزنس

Hassam alam

شوکت ترین کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت

Rauf ansari

وفاق نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

Hassam alam

Leave a Comment