Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے قلمدان کیلئے جوڑ توڑ جاری

لاہور: پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے قلمدان کیلئے جوڑ توڑ کی سیاست عروج کو پہنچ گئی۔چوہدری مونس الہی اپنے والد چوہدری پرویز الہی کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ نے بھی آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے اپنے اپنے اجلاس طلب کر لیے۔

وزیراعظم کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کے بعد سیاسی ہل چل میں مزید اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کی حمایت کاامکان ہےتاہم اسکا حتمی فیصلہ ترین گروپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب عبدالعلیم خان گروپ کے بعض اراکین نے پرویز الہی کو نامزد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہےجس کے بعد مسلم لیگ نون اور قاف لیگ کی جانب سے عبدالعلیم خان گروپ کے اراکین سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی گروپ نے علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود سے رابطہ کیا ہے۔ میاں خالد محمود نےکہا وہ تمام دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد جواب دیں گے۔

Related posts

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Hassaan Akif

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات

Rauf ansari

نئے انتظامی یونٹس بننے تک پاکستان میں گورننس بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری

Nehal qavi

Leave a Comment