Urdu
پاکستان تازہ ترین

دھاندلی کے الزامات عمران خان کا شکست کا اعتراف ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان وزیراعظم ہوکر الیکشن کمشن کے قانون، احکامات اور ضابطوں کی دھجیاں اڑاتے رہے آج بھی الیکشن کمیشن پر ہر روز حملے کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے وزرا نے حکومت میں ہوتے ہوئے کھلم کھلا الیکشن کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں اورآج بھی یہ الیکشن چور الیکشن کمیشن پہ ہر روز حملے کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ووٹ چور ہیں، ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں اور ان کا ماتم شروع ہو گیا ہے وزیراطلاعات نے کہا کہ وزرا نے الیکشن کمشن کے احکامات اور قانون کی پاسداری کے احترام میں استعفے دئیے، عمران خان لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون اور ضابطے کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں عمران خود کو قانون سمجھتے ہیں، وہ اپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔

Related posts

تین سال سے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

Hassam alam

ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا

Hassam alam

ایئرپورٹس کی زمینوں پر بنے شادی ہال بند کرنے کا حکم

Hassam alam

Leave a Comment