‏پنجاب کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ پر مکمل اعتماد کیا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی اِن سولہ صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو اور مضبوط کریں گے۔‏تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ امید ہے عمران صاحب الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پر معذرت کریں گے ‏شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پختہ یقین رکھتی ہے اور گزشتہ روز کا انتخاب اسی کا عملی مظاہرہ ہے ‏عمران صاحب کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے اور تین اپریل کو اقتدار بچانے کے لئے آئین توڑا اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا استعمال الیکشن کمیشن کا عملہ اغواء کرنے، آئین پہ حملے اور آئین شکنی کے لئے استعمال نہیں کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More