Urdu
پاکستان تازہ ترین

فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا اہم پالیسی بیان، کہتی ہیں پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے ، پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے ، نہ آئے گی ، فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا ۔دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیاگیا ہے ۔مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے استصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے،مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین امور ہیں جن کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔ان دونوں مسائل کے منصفانہ حل تک دنیا میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا ۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا

Hassam alam

سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، عمران خان

Rauf ansari

حکومت کا یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر

Hassam alam

Leave a Comment