Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو گئی ہے، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیر ہو گئی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے آٹھ سال میں گیارہ دفعہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور نو وکیل بدل چکے ہیں فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لیئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں آج سو باتیں کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا۔ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئےبہتر ہوگا۔

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ ، فراڈ اور تماشہ ختم ہوگیا ہے۔

Related posts

الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی، صارفین پر 1ارب 61 کروڑ کا اضافی بوجھ

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment