Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نواز شریف علاج مکمل ہونے پر ہی واپس آئیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) ترجمان کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹر کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پراور عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔ سابق وزیراعظم بیرون ملک اپنا علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے پر ہی واپس آئیں گے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف روز بیان دینا حکمرانوں کے بوکھلانے کا ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بیان حلفی پر کارروائی کا کہنا، نیب نیازی گٹھ جوڑ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ اور ساتھ کرپشن، منی لانڈرنگ، عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

Related posts

طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے، رمیز راجہ

Hassam alam

وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیراعظم

Hassam alam

ایف آئی اے نے جعلی سمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا

Hassaan Akif

Leave a Comment