مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو اور تصاویر جاری کردیں

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو اور تصاویرجاری کردیں۔ شہباز گل ویڈیو میں ہشاش بشاش اور صحت مند نظرآرہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا جب کیمرہ آتا ہے تو وہ ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔ بولیں عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانےکیلئے پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پچھلے تین چار دن سے ٹی وی چینلز پر بغیر کسی تحقیقات کے غیر ضروری پروپیگنڈا چل رہا ہے۔ پروپیگنڈے میں صرف اور صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے انہوں نے شہبازگل کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیو بھی میڈیا کو جاری کر دی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چکوال میں ایک ریپسٹ کی ویڈیو ہے جس کو شہباز گل کی ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق شہباز گل کے خلاف نجی ٹی وی پر عمران خان کا سکرپٹ پڑھنے کا مقدمہ ہے شہباز گل نے اپنے بیپر میں اداروں کے درمیان بغاوت کی کال دی آئین میں دی گئی یہ ریڈ لائنز ہیں جس کی شہباز گل نے خلاف ورزی کی اس مقدمہ کی وجوہات سے نظر ہٹانے کے لئے عمران خان پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ایک انکوائری ہو رہی ہے جس کے تمام شواہد وزیر داخلہ بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More