عمران خان تماشوں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانہ کا عادی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان تماشوں، ڈراموں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے۔ فارن ایڈڈ پارٹی کے فارن ایجنٹ چیئرمین ملک پر مسلط ہو تو پھر ملک کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے۔ کہتی ہیں پی ٹی آئی نے کے اے ایس بی بنک کا اکاونٹ آٹھ سال الیکشن کمیشن سے چھپایا۔اٹھتر کروڑ روپے اس بنک سے ذاتی اکاونٹ میں جمع ہوئے، ایف آئی اے کے پاس یہ ڈیٹا پہنچ چکا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس سابق وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا، بولیں عمران خان کو جب معلوم ہوا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے تو اس نے فتنہ، فساد، انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے چار سالہ دور میں کے اے ایس بی بنک نے الیکشن کمیشن کو کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، چار سال ان کا سافٹ وئیر بیٹھا رہا تاہم بنک نے اب تمام تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کردی ہیں۔ ان اکاونٹس میں 78 کروڑ روپے کی فارن فنڈنگ آئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دوآف شور کمپنیوں کے ایڈریس زمان پارک لاہور کے ہیں۔ عمران خان سے ان دو کمپنیوں کا کئی مرتبہ پوچھا گیا۔ حالانکہ یہ کمپنیاں پنڈورا پیپرز میں بھی آ چکی تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ5 ارب روپے مالیت کا پرائم منسٹر ریلیف فنڈ سیلاب زدگان کے لئے مختص کیا گیا ہے،سیلاب سے بحالی کی سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا نے جس طرح آگاہی پیدا کی، قابل ستائش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More