Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مریم اورنگزیب کا این ایس سی کے منٹس سامنے لانے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل آئین پر حملہ کر کے آئین کوتوڑا گیا۔ 197ممبران کوغدارکہا گیا۔ جب نظر آگیا اقتدار ختم ہونے والا ہے تو بیرون ملک سازش یاد آگئی۔ نیشنل سکیورٹی کونسل میٹنگ کے منٹس کو پبلک کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 197ممبران کوغدار کہا گیا۔مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر ملک کو لوٹا گیا۔ فارن فنڈنگ کے تحت سازش اور کشمیر فروشی کی۔ساڑھے تین سال بعد عوام نے ایک کروڑ نوکریوں کے سوال کیے تو امربالمعروف کا نعرہ لگاتے ہو۔ جب تمہیں نظر آگیا اقتدار ختم ہونے والا ہے تو بیرون ملک سازش یاد آگئی۔

انہوں نے کہا کہ تم نے عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے جو کہو گے عوام مان لے گی۔جو سازش کرتے ہیں کیا وہ سفیر کو بلا کر کرتے ہیں؟ ۔8 مارچ کو سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی گئی؟ ۔جب عدم اعتماد تحریک جمع کرائی تو تم نے کہا کہ بڑا فائدہ ہو گیا ہے۔ تمہارے کارٹیل کی چوری کی وجہ سے تمہارے ایم این ایز نے چھوڑا۔ تم کہتے ہوبیرون ملک سازش ہوگئی؟ ۔جب اتحادی چھوڑ گئے تب یاد آیا سازش تھی۔ اگرعالمی سازش تھی تو آپ نے تو اپنی حکومت خود ختم کر کے عالمی سازش کو پورا کیا۔ تم چاہو گے تو الیکشن ہوگا کیوں؟ ۔الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے۔آج احتجاج اورکل جشن کی کال دے رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آخری گیند تک کھیلنے والا وکٹیں لیکر بھاگ گیا۔ عوام تم جیسے دھوکے باز کے نعرے میں نہیں آئے گی۔ بیرونی سازش، جعلی خط کا ڈھونگ رچا رہے ہو۔تم خود داری کے لیکچر دیتے ہو؟ خودداری یہ نہیں ہوتی کہ ووٹنگ نہ کراؤ۔22 کروڑعوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر کوئی الیکشن چاہتا ہے تو (ن) لیگ چاہتی ہے اور اگر کوئی الیکشن نہیں چاہتا تو وہ عمران خان ہے۔پی ٹی وی عمران خان کے ذاتی ملازم نہ بنیں۔ عمران خان آج بھی اختیارات کو استعمال کر رہے ہیں۔

Related posts

امریکہ اور بھارت کی نظریں پاکستان پر

Zaib Ullah Khan

نائجیریا میں مسجد پر حملہ، 16 نمازی شہید

Hassam alam

نئی پالیسی کے تحت اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیاز کو ختم کریں گے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment