Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق دور حکومت میں پی ٹی وی پر ڈاکہ ڈالا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں پی ٹی وی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی۔ سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے، پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے۔ پی ٹی وی اسپورٹس واحد اسکرین ہے جس سے پی ٹی وی ریونیو حاصل کرتا ہے۔ پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے، 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی، ہماری حکومت آئی تو معلوم ہوا پی ٹی وی اسپورٹس کا کرکٹ رائٹس کے لئے نجی چینلز سے معاہدہ ہوا ہے، بولی میں کامیاب کمپنی کو چھوڑ کر من پسند کمپنی کو نوازا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارے لئے آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔

Related posts

عمران خان نے کالے کرتوت چھپانے کیلئےمذہب کا سہارا لیا، مریم نواز

Rauf ansari

واشنگٹن اپنے سفارتی وعدوں کا احترام کرے، فلسطینی وزیراعظم

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے

Hassam alam

Leave a Comment