مریم اورنگزیب کا سیلز ٹیکس ریفنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران صاحب کے دعووں کی نفی ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر 2 سال سے سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے۔ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟ ۔‎اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہوناعمران صاحب کے دعووں کی نفی ہے۔

ترجما ن نون لیگ کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ہونے سے ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹ بند ہونا افسوسناک اور ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے ۔ عمران خان کی لائی ترقی کے بھیانک ثمرا ت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور دیہات میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے ۔معاشی تباہی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے۔ تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔2لاکھ خاندان متاثر ہوں گے، پہلے ہی 60 لاکھ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ پیداواری یونٹس سمیت دیگر تمام کو فی الفور سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More