Urdu
پاکستان تازہ ترین

عمران خان نے آئین پر حملہ کیا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے عمران خان پر لفظی وار، کہتی ہیں عمران خان نے آئین پر حملہ کیا اور کہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی، کرپشن کے الزامات لگائے گئے ۔ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس ، عمران خان پر شدید تنقید،عدم اعتماد آئینی اور قانون طریقہ ہے، گزشتہ حکومت نے الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ 73 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، کشمیر کا سودا کیا گیا، آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا، اور عمران خان کہتے ہیں غلطی کو ٹھیک کریں، وہ کس غلطی کی بات کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ڈھٹائی اور جھوٹ ختم نہیں ہو رہا، گزشتہ دورِ حکومت میں مہنگائی کا طوفان برپا رہا،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو اشیاء ضروریہ کے لئے قطاروں میں لگایا،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، عمران خان کی معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی کرسی تھی یا کوئی کاروباری چیئر؟ عمران خان نے گزشتہ رات توشہ خانہ پر لیکچر دیا، کیا عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف مانگے تانگے کے پیسوں سے خریدے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چینی، آٹا اور ادویات چوری پر عوام سے معافی مانگیں، اداروں کے خلاف شروع کی گئی منظم مہم کا نوٹس لے لیا گیا ہے، آج پاکستان کے عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل دینے پر مجبور ہیں، سابق دور میں ملک ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار رہا۔ اب الیکشن میں سازش ہوگی نہ مداخلت، پاکستان کے عوام عمران خان کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

Related posts

جنید صفدر کی بارات کی تصاویر وائرل

Hassam alam

دینی تعلیم کو بی اے تک لازمی کر رہے ہیں، چودھری پرویز الٰہی

Nehal qavi

کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment