Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مہنگائی میں پسےعوام کی مشکلات کا احساس ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں، مہنگائی گزشتہ4سال سےہورہی ہے، مجھے مہنگائی میں پسےعوام کی مشکلات کا احساس ہے، آلو، پیاز کا ریٹ پتہ کرنےآئیں ہوں، تکلیف میں عوام کےساتھ کھڑی ہوں گی۔

گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نےعوام کو میٹرو، اورنج اورگرین لائن دی، فتنہ خان نےعوام کو ایک ہی لائن دی، بزدار سے سیدھا بنی گالہ، فتنہ خان پنجاب کا دشمن ہے، کچھ بھی ہوجائے پنجاب کےعوام کا ووٹ صرف نواز شریف کیلئے ہے۔ مسلم لیگ ن نےچیلنجز میں حکومت لی، عوام یقین رکھے، ن لیگ کوچیلنجزسےنمٹناآتاہے۔ پاکستان،پنجاب،لاہورکوشیرپراعتمادہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگوں کاجوش بتارہاہےگرین ٹاؤن میں شیرآرہاہے۔آج پریڈ گراؤنڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، عمران خان پورے پاکستان سے اتنے بندے اکٹھے نہیں کرسکا جتنا گرین ٹاؤن میں جمع ہیں۔ میں آج دل کی باتیں کرنےآئی ہوں۔ حکومت کوپٹرول کی قیمتیں دل پرپتھررکھ کربڑھانی پڑیں۔ نواز شریف نے پیغام دیاکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے پر انکا دل خون کےآنسو روتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کی قسم کھا کر کہتی ہوں تمام مسائل حل کریں گے، عوام سےمددمانگتی ہوں، مسلم لیگ ن کاساتھ دو۔ وعدہ کرتی ہوں عوام کومسائل سے نکال لیں گے۔ یقین دلاتی ہوں نواز شریف اور شہبازشریف عوام کومسائل سےنکال لیں گے، شہبازشریف کی میٹنگ سے نکل کر سیدھاجلسے میں آرہی ہوں، شہباز شریف نےکہا ہےجیسے ہی پٹرول عالمی مارکیٹ میں سستاہو، عوام کوفوری ریلیف دونگا، شہبازشریف نےآٹےاورچینی پرسبسڈی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فتنہ خان اور آئی ایم ایف معاہدےکا نتیجہ ہے، فتنہ خان نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا اور پھیرگیا، روگردانی کرنے پر آئی ایم ایف آج ناک سے لکیریں نکلوارہاہے، فتنہ خان نےخزانے میں کچھ چھوڑا ہوتا توعوام پر نچھاور کر دیتے۔ فتنہ خان کوچوری اورڈکیتی کی پڑچکی ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان جگہ جگہ جاکر اپنی حکومت کےخاتمےکا رونا روتا ہے، فتنہ خان کہتا ہےپٹرول کی قیمتیں آگے آگے مزیدبڑھیں گی، فتنہ خان کوایک ہی دکھ ہے، پاکستان سری لنکا کیوں نہیں بنا، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانےکا پورا بندوبست کیا ہوا تھا، فتنہ خان نےہیروں کی انگوٹھی کےعوض فیکٹری کےگیٹ کھلوانے یادتھے، فتنہ خان کو بجلی بنانےکیلئےتیل خریدنا یاد نہیں رہا۔ فتنہ خان نےسب سےبڑاڈاکہ پنجاب کےعوام کےمینڈیٹ پرڈالا، عمران خان نےمینڈیٹ کٹھ پتلی بزدارکےحوالےکردیا، 12کروڑکےصوبےپنجاب پرفرح گوگی مسلط کردی گئی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج لوٹے یاد آگئے، عمران خان کی جماعت سے لوٹیں نکال دیں توکچھ نہیں بچتا، عمران خان نےہمارےبندےتوڑنے تھے توضمیر کی آواز کہا، ہمارے امیدوار عمران خان کی حکومت چھوڑ کر ہمارے اپوزیشن میں آئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان ساری زندگی ایسے ہی چکر لگاتا رہےگا، کہتا ہےاسمبلی جعلی ہے، ان میں نہیں جاؤں گا، کیا کے پی کےکی اسمبلی جعلی نہیں؟، جعلی اسمبلی سےتنخواہ تو لی جا رہی ہے، ویسےاستعفیٰ دےدیا، تنخواہ لینےکی باری جعلی اسمبلی کہاں ہوتی ہے؟۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر پیش

Hassam alam

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Hassam alam

مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Hassaan Akif

Leave a Comment