Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نےسابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالا، پنجاب کے عوام عمران خان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔

پی پی 158 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانا پڑیں، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ قیمتیں کیوں اور کس کی وجہ سے بڑھانی پڑیں؟، ہم عوام کو تکلیفوں سے نکال کر رہیں گے۔ انشا اللہ مہنگائی ختم ہو گی اور لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو گا۔ شہباز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی تو پیٹرولیم کی قیمتیں کم کریں گے، کل حمزہ شہباز سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جا رہے ہیں، انشااللہ ہم سب کچھ ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔

سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج پھر پنجاب پر نظریں جما کر بیٹھے ہیں، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر چلاگیاتھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بار بار احتجاج کی کال دیتا رہا لیکن کوئی شامل نہیں ہوا، ملک میں مہنگائی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے، کبھی کہتا ہے نیوٹرلز کو نیوٹرلز ہونا چاہئے، آج نیوٹرلز کو کہہ رہاہے خدا کے واسطے میں اقتدار میں لے آو، جلسوں میں آج نیوٹرلز کوکہہ رہا ہے مجھے اقتدارکی سیڑھی تک پہنچا دو۔

Related posts

عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

Hassam alam

چین اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی معطل

Hassam alam

قومی اسمبلی:مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد منظور

ibrahim ibrahim

Leave a Comment