Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نےمسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنےکے لیے لانچ کیا گیا اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ عمران کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے۔ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ کیاگیا اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نےکہا عمران خان نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔ اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔

Related posts

ضمنی انتخابات، این اے 118 پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

Nehal qavi

خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment