عمران خان! آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کےعوام کو دیئے گئے جوابات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدارسےنکالنے پرمزیدخطرناک ہوجانےکی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں کےسواکچھ نہیں ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب رونےدھونےاورڈرامہ کرنےکا کوئی فائدہ نہیں،سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، جتنی دیر آپ اقتدارسےچپکےرہیں گےاپنی اور عوام کی مشکلات میں اضافےکاباعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More