Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ ٹویٹر پر انہوں نے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ۔

بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نہ ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نہ ہی چھپا سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس کو حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔

Related posts

پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، معید یوسف

Rauf ansari

پیپلزپارٹی حکومت میں ہوتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جاتا، یوسف رضا گیلانی

Rauf ansari

روس نے یوکرینی جنگ کے پہلے 100 دنوں میں تیل کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے

Hassam alam

Leave a Comment