پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں کے نام پیغام۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پچھہتر ویں جشن آزادی پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ جشن آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں۔ جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے۔ اللہ تعالی پاکستان کو شاد و آباد رکھے۔ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اس کے۔
