پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران کا وطن عزیز بارے موقف مشروط ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران کا وطن عزیز بارے موقف مشروط ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر فوج غیر جانبدار رہی تو میں اسے کیچڑ میں گھسیٹوں گا۔ اگر عدالتوں نے میرے جرائم کو قانونی قرار نہ دیا تو ان کے منہ کالا کر دوں گا۔ اگر الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگکی چوری کو بے نقاب کیا تو ان کی سالمیت پر حملہ کروں گا۔ ہمیں اس لعنت سے نمٹنا ہے۔