Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے مکافات عمل ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللّہ تعالی کی ذات جانتی ہے۔ مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔ کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔

لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے۔ مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا۔ مگر بدترین حالات کے باوجود ان کا کوئی ساتھی انھیں چھوڑ کر نہیں گیا۔ کیونکہ انھوں نے ہر کسی کو عزت دی۔ اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ نواز شریف نے صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔ طاقت کا رعب نہیں جمایا۔ دھمکیاں نہیں دیں۔ تمسخر نہیں اڑایا اور کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔ لیکن عمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے کہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے۔ جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ‏4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے، مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔ اور ابھی حکومت بھی اس کی ہے! یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟

انسان کو انسان نہ سمجھنے والے کا یہی انجام ہے۔ مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں

Related posts

سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

Hassaan Akif

پی ایس ایل 7: قلندرز کو شکست دے کر سلطانز نے فائنل میں جگہ بنالی

Zaib Ullah Khan

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment