لاہور: نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید لرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو نا صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سرٹیفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔ روئے نا تو کیا کرے؟۔
مریم نواز نے الزام لگایا کہ نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا، اس سے چیرمین نیب کی ویڈیوز لیں،پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیرمین نیب کو بلیک میل کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔