Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

مستونگ میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے پیپلز پارٹی رہنما سردار زادہ میر محمد خان سمیت 3 محافظ جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ دہشت گردی کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Related posts

ہماری حقیقی آزادی کی جنگ شروع ہوگئی

Hassam alam

پنجاب میں ڈینگی کی تباہ کاریاں جاری، مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

Rauf ansari

جولائی کے آغاز میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوجائےگی، خرم دستگیر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment