Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن اورفیفا کمیٹی کے درمیان معاملات طے

اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن اورفیفا کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی معطلی ختم ہونے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے فیفا حکام کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان فٹبال سے وابستہ لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔

وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایک طریقہ کارطے کیا گیاہے۔ حکومت سرپرستی کرے گی جبکہ ہرفیڈریشن کا کلب رجسٹرڈ ہوگا اور کلب کھلاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔تمام سپورٹس فیڈریشن کو فنانشل پروگرام بنانا ہوگا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تمام اسپورٹس فیڈریشن کو فنانشل پروگرام بناناہوگا۔کارپوریٹ سیکٹرکو تمام کھیلوں کی تنظیمیں آگےلائیں۔ ہر فیڈریشن اپنے کلب رجسٹرڈ کرے ہم اس پر نگاہ رکھیں گے۔

Related posts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

Hassam alam

تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے سازش کے علاوہ کچھ نہیں،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

عالمی سازش کے خلاف کمیشن تشکیل دے دیا ہے،فواد چودھری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment