Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ ایم کیو ایم کو زیادہ مسائل سندھ خصوصاً شہری علاقوں سے متعلق تھے۔ایم کیو ایم کو بلدیاتی نظام اور اداروں سے متعلق شکایات تھیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا کو خصوصی طور پر آج کی میٹنگ میں بلایا گیا۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Hassam alam

پاکستان اور ترکی کے مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں

Hassam alam

ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment