میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے ۔ ‎ ایسی رپورٹس آئیں گی تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہ جائے گا نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے۔ ‎جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے۔ رپو‎رٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More