کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان مسائل زیر غور آئے ۔
کراچی میں سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان موجود مسائل پر گفتگو کی گئی جبکہ پانی اور فشریز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں وزرائے اعلیٰ نے صوبوں کے درمیان مسائل کا مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ۔ مراد علی شاہ اور عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں مل جل کر کام کریں گی۔