اسلام آباد: وزرات داخلہ نے سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں گورنر راج کے معاملے وزرات داخلہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے
اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔ وزارت داخلہ سمری وزیراعظم کو بجھواسکتی ہے۔
