Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایئرچیف سے نائیجیرین وزیر دفاع اوربحرینی کمانڈر کی ملاقاتیں

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائیجیرین وزیر دفاع اوربحرین نیشنل گارڈ  کے کمانڈر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق نائیجیرین وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی سے ملاقات کے دوران ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر اعتماد کرنے پر نائجیریا کی حکومت اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

نائیجیرین وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاکستان ایئر فورس کی تعریف کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان سلطنت بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نےعلاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی اور فوجی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Related posts

پی ڈی ایم 23 مارچ کو آکر شوق پورا کرلے

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل7: آج ملتان سلطانزکامقابلہ کراچی کنگزسے ہوگا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment