اسلام آباد: ارجنٹائن مسلح افواج کےچیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل جوان مارٹن کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی۔
ارجنٹائن مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کا جے ایس ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوان مارٹن کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون ،تربیت اورسیکیورٹی امور پر بات چیت ہوئی۔
ارجنٹائن مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن پاکستان سے دفاعی تعاون، تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتاہے۔
جنرل ندیم رضا نے دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔
جنرل جوان کی آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
