وزیرِ اعظم سے آصف زرداری اور بلاول کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے ۔

چیئرمین اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت اور باہمی تعاون سے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ۔پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خدا سے دعا گو ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More