اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے دوران گفتگو کہا کہ نااہل عمران خان اقتدار سے ہٹتےہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔