اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی گئی ۔