Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اور ترکمانستان ایک جیسے خیالات کے حامل ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ میریدوف راشد نے ایوانِ صدر میں مُلاقات کی۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے مُلاقات کے دوران صدر مملکت کو ترکمان صدر کی نیک خواہشات پہنچائیں ۔

ایوانِ صدر میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ میریدوف راشد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور ترکمانستان کے مابین مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان بڑے عالمی اور علاقائی فورمز پر ایک جیسے خیالات کے حامل ہیں۔پاکستان ٹاپی منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔دونوں ممالک کو علاقائی روابط میں تیزی لانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اُمید ہے کہ او آئی سی کا 17 ویں غیر معمولی اجلاس افغانستان میں بڑھتے ہوئے بحران کے حل میں عالمی تعاون حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔عالمی برادری افغانستان میں صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرے، مشکل وقت میں مدد کرے۔افغانستان کو مزید دبانے کی بجائے، منجمد رقم غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کا فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان

Nehal qavi

مری میں آئے 4 دوست بھی جاں بحق، آخری سیلفی وائرل

Hassaan Akif

ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت ہلاک

Hassaan Akif

Leave a Comment