لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چوہدری پرویز الٰہی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نےگزشتہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو افسوسناک قرار دیا ۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ رپورٹ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے جمع کرا دی ہے۔رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا حلف کس نے لینا ہے۔