Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید سے عراقی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان عراق جانے والے زائرین کے لئے سفری سہولیات میں اضافہ کرےگا ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا نے ملاقات کی جس میں پاک عراق دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان سیاحوں بالخصوص زائرین کے لئےسہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان عراق جانے والے زائرین کے لئے سفری سہولیات میں اضافہ کرےگا ۔ عراقی سفیر حامد عباس لفظا نے کہا کہ پاک عراق تعلقات تاریخی،اسلامی بھائی چارے اورباہمی اعتماد پر قائم ہیں ۔باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر190 روپے سے تجاوزکرگیا

Rauf ansari

دادو میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین، زخمیوں کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد

Hassam alam

آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment