Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اطالوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد: اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگونے نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیتی امور سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر النوعیت تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Related posts

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی

Rauf ansari

حکومت نے پی ٹی آئی کے 700 افراد کی گرفتاری کا منصوبہ بنالیا، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

کوئٹہ:گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا،ایک بچی جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment