Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مولانا، زرداری ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں طے نہیں پایا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے کس کے خلاف لانی ہے ۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پہلے کس کے خلاف لانی ہے اتفاق نہ ہوسکا۔

مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شامل ہونے کا مشورہ دیا جبکہ آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے لانگ مارچ میں ساتھ آنے کی درخواست کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے نوازشریف اور شہبازشریف سے بھی رابطہ کیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ملاقات کے دوران بذریعہ فون تمام مشاورت میں شریک رہے۔اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔عدم اعتماد سے متعلق قانونی ماہرین کی رائے بھی آچکی ہے۔عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین جو آج ہونا تھا شہباز شریف کی علالت کے باعث اب آئندہ ایک دو روز میں ہوگا۔

Related posts

عمران خان نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے، مریم نواز

Hassam alam

عمران نے بجلی پر26سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا، مفتاح اسماعیل

Rauf ansari

ایکنک کی لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

Rauf ansari

Leave a Comment