Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات چیت کے گئی۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی قیادت میں وفد نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملا قات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقلی کی بات کرتے ہیں تو آئین ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی صوبائی حکومت کو حق نہیں کہ آئین سے متصادم قانون سازی کرے۔ سیاست صرف خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی کچھ طے شدہ خطوط اور اصول ہوتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے خدا جانے وہ کس کے مفاد میں ہو رہا ہے۔ پتا نہیں مستقبل میں پاکستان کو آزاد ریاست کہا بھی جائے گا یا نہیں۔

ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہمیشہ احترام اور پیار کا رشتہ رہا ہے۔ مولانا نے ہمیشہ شفقت کرتے ہوئے راستہ بھی بتایا اور ہدایت بھی دی۔

عامر خان نے کہاکہ سندھ بلدیاتی قانون کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت نے تعاون کیا۔ ہم صرف کراچی کی نہیں پورے سندھ کی بات کرتے ہیں۔ سب میئرز بااختیار ہونے چاہئیں۔

عامر خان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کے دروازے پر گئے تو خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔ جمہوریت کو بچانے کیلئے حکومت میں شامل ہوئے تھے کارکردگی کا فیصلہ آنے والے الیکشن میں ہو جائے گا۔

Related posts

پشین میں اے این ایف کی کارروائی ،منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Rauf ansari

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی زیرصدارت اہم اجلاس

Rauf ansari

‏کابینہ اجلاس: دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات سے شئیر کرنے کی منظوری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment