Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔مشیر خزانہ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی 0.91 فیصد، انڈے 0.08، سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں۔پیٹرول 0.65، چکن 0.19، پارچہ جات 0.18 اور دیگر اشیاء 0.28 فیصد مہنگی ہوئیں۔آلو، پیاز، گڑ، چینی، آٹا، ایل پی جی، دال مونگ اور ماش بھی سستی ہوئیں۔پیاز کی قیمت گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مشیر خزانہ ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔اجلاس میں ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کی۔

Related posts

پیپلزپارٹی کا گیس بحران پر سینیٹ میں بحث کروانے کا مطالبہ

Rauf ansari

وزیراعظم گیم ہار چکا مگر پچ پر لیٹ کر رو رہا ہے، بلاول

Rauf ansari

شاہ محمود قریشی کی بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعیناتی کی مذمت

Rauf ansari

Leave a Comment