Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.48 فیصد کمی ہوئی۔11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں استحکام اور 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ٹماٹر، پیاز، آلو، چکن، چینی سمیت مختلف اشیائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں بدستور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے۔صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی مسلسل فراہمی سے مزید بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ میں گندم کی قیمتوں اور سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

Related posts

نام نہاد احتساب ملکی کا نظام تباہ کررہا ہے،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

تہران ویانا ایٹمی مذاکرات میں شرکت کرے گا، علی بغیری

Rauf ansari

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment