Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔وزیرخزانہ نے ملک میں گندم کی وافر ذخائر پراطمینان کا اظہار اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ شرکاء اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔

سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 23 میں استحکام اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو، آٹا، گڑ، سرخ مرچ سستی ہوئی، ٹماٹر، ایل پی جی، انڈے مہنگے ہوئے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھی۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا ہے ۔خواتین کے جوتوں کی قیمتیں فیکٹریوں نے سالانہ بنیادوں پر بڑھائیں۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے ملک میں گندم کے وافر ذخائر کی موجودگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پنجاب، سندھ میں گندم کی بوائی اطمینان بخش ہے تاہم بلوچستان اور کے پی میں گندم کی بوائی خشک سالی سے متاثر ہوئی ہے۔توقع ہے کہ ملک میں گندم کی بوائی کے اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔

Related posts

عمران نیازی قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے، مولانا فضل الرحمان

Rauf ansari

سابق چیف جج جی بی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا

Rauf ansari

ایک چارج پر 1200 کلو میٹر ، مرسیڈیز کی الیکٹرک گاڑی کا نیا ریکارڈ

Hassam alam

Leave a Comment