Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ سے ناروے کے سفیر پیر البرٹ الاساس کی ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ناروے کے سفیر پیر البرٹ الاساس نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ناروے کے سفیر مسٹر پیر البرٹ الاساس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سولر اور ونڈ انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ہم سمندر میں نکاسی کا پانی ٹریٹ کر کے ڈالنا چاہتے ہیں۔ناروے اس پروجیکٹ میں سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کام کرے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیری انڈسٹری میں بھی ناروے دنیا میں مشہور ہے۔ ہم چاہتے ہیں ناروے سندھ میں ڈیری کے شعبے میں سندھ حکومت کی مدد کرے۔

پیر البرٹ الاساس نے کہا کہ ناروے سندھ میں 150 میگاواٹ سولر انرجی پروجیکٹ لگا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ اگلے سال فروری میں کام شروع کردیگا۔ناروے کے سفیر نے سندھ حکومت کے ساتھ ڈیری انڈسٹری میں کام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

Related posts

قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Rauf ansari

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Hassam alam

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment