Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ماسکو میں پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس

اسلام آباد:پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد دہشتگردی سے متعلق اجلاس ہوا۔دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کیلئے ایک دوسرے کی گئی کوششوں کو سراہا اور سیکیورٹی چلینجز سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ وسیع تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی و سلامتی چینلجز پر پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کے نویں اجلاس کا ماسکو میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت روای نائب وزیر خارجہ اولیغ سائرومولوٹوو اور ایڈیشنل سیکرٹری نبیل منیر نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ فریقین نے انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ موجود و متوقع درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے عالمی امن و سلامتی کو درہیش چیلنجز پر بھی بات چیت کی۔

عاصم افتخار احمد کے مطابق روس اور پاکستان نے بین الاقوامی دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ایک دوسرے کی کوشیشوں کی تعریف کی۔ فریقین نے سلامتی کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے مقابلے کے اپنے عزم کی تجدید کی۔روسی فیڈریشن اور پاکستان نے باہمی روابط کو مزید بہتر بنانے اور سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

Related posts

عامر لیاقت کی میت بغیر پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے

ibrahim ibrahim

ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

پانی کا ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلابی صورتِحال

ibrahim ibrahim

Leave a Comment