Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید سے نواف بن سعیدالمالکی کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی کے درمیان ملاقات سعودی وزیر داخلہ کی اگلے ماہ پاکستان آمد کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ کی آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوگی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان روابط میں وسعت اور تعلقات میں مضبوطی آئے گی ۔امید ہے سعودی وزیر داخلہ کے دورے میں پاک سعودی باہمی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ۔باہمی معاہدے سے سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی ممکن ہوسکے گی۔

سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائی ہیں ، تعلقات انتہائی تاریخی اور دیرینہ ہیں ۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔سعودی عرب کے عوام پاکستان کے لیے انتہائی نیک جذبات رکھتے ہیں ۔

Related posts

شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں

Hassam alam

ڈی آئی خان: سٹی میئر انتخاب، پی ٹی آئی کے امیدوارعمر امین گنڈا پور کو برتری حاصل

Zaib Ullah Khan

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے امریکی ٹیم پاکستان آئے گی

Nehal qavi

Leave a Comment