اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ، جاری ترقیاتی اسکیمز اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے پارٹی ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ، جاری ترقیاتی اسکیموں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت دی ۔