Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس، تینوں سروسز چیفس کی شرکت

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں مختلف سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی۔اجلاس میں اجلاس میں تینوں سروسز چیفس شریک ہوئے ۔ اجلاس میں مختلف سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور پیشرفت کے تناظر میں تزویراتی و روایتی پالیسیوں پر بات ہوئی۔خطے میں دیرپا ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز، تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔ عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ۔

Related posts

یوکرین کے متعدد شہروں پر ساتویں روز بھی حملے جاری

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل:آج لاہور قلندر،پشاور زلمی کا مقابلہ

ibrahim ibrahim

سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment