Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کا اجلاس

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مالی جرائم اور انسداد کے شعبوں میں تفتیشی افسران کی ایکریڈیٹیشن میں بین الاقوامی تعاون میں مدد فراہم کرے گی ۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ہوا ہے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک کا اعلیٰ ادارہ ہے جس کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نیب تفتیشی افسران اورانسانی وسائل کی ترقی کو اہمیت دیتاہے۔پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی کو5 اہم خدمات کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی تمام مقامی اورغیر ملکی اداروں کے درمیان تربیت، تحقیق و اصلاح ، فرانزک تجزیہ، نصاب میں بہتری لائے گی ۔ مالی جرائم اور انسداد کے شعبوں میں تفتیشی افسران کی ایکریڈیٹیشن میں بین الاقوامی تعاون میں مدد فراہم کرے گی۔

Related posts

سکھر کی حدود میں ریلوے ٹریک شدید متاثر، متعدد ٹرینیں عارضی طور پر معطل

Nehal qavi

ملتان میں چینی من مانی قیمتوں میں فروخت ہونے لگی

Hassam alam

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل گرفتار

ibrahim ibrahim

Leave a Comment