کراچی: سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ چھٹی بار موخر کر دیا گیا۔ عدالت نے فریقین کو دیت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے مہلت دے دی ۔
فیکٹری مالک کے وکیل حسان صابر نے کہا ہے کہ سرکاری افسران بھی برابر کے ذمہ دار ہیں ان سے بھی دیت وصول کی جائے، جس پر عدالت نے کہا سرکاری افسران بھی دیت سے متعلق فیصلہ کریں کہ کون کتنی دیت ادا کرے گا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو رنگی کو فریقین سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔